مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کے ایک بغیر پائلٹ بحری جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد اور جارح فوج نے گزشتہ دنوں ایرانی فورسز کے قریب آنے اور ان کے ساتھ مقابلے کے خوف سے آبنائے ہرمز میں متعدد بغیر پائلٹ بحری جہاز بھیجے تھے۔
اعلامیے کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر دشمن کے ایک بغیر پائلٹ بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ بحری جہاز پر 5838 نمبر درج تھا اور اسے نشانہ بنا کر اس کے جارحانہ مشن کو ناکام بنا دیا گیا۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند اور سپاہ پاسداران کے کنٹرول میں ہے، جبکہ اس تزویراتی آبی گزرگاہ میں کسی بھی مخاصمت آمیز حرکت پر دشمن کو نشانہ بنایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ